"کووڈ۔19" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4 لاکھ06 ہزار سے بڑھ گئی،70 لاکھ سے زائد متاثر

نئے وائرس کو وِڈ 19 کی عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 6 ہزار 195 انسانی جانیں نگل لیں جبکہ وائرس سے اب تک 70 لاکھ 91 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں

1431423
"کووڈ۔19" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4 لاکھ06 ہزار سے بڑھ گئی،70 لاکھ سے زائد متاثر

نئے وائرس کو وِڈ 19 کی عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 6 ہزار 195 انسانی جانیں نگل لیں جبکہ وائرس سے اب تک 70 لاکھ 91 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 382 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد نئے واقعات سامنے آئے، وائرس سے اب تک 34 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 373 اموات ہوئیں، جس سے  کورونا ہلاکتوں کی تعداد 112,469 ہو گئی ہے، جب کہ 20 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

کورونا سے متاثر 7 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکہ میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,442 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,542 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 37,312 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 6 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 542 ہلاکتیں ہوئیں۔
یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,899 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 اموات ہوئیں۔
فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,155 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں 13,699 مریض، بیلجیئم میں 9,595، جرمنی میں وائرس سے 8,776 مریض، ایران میں 8,281 مریض، کینیڈا میں 7,800 مریض، نیدرلینڈز میں 6,013 افراد، روس میں 5,859، پیرو میں 5,465، سوئیڈن میں 4,659،  ایکواڈور میں 3,621، چلی میں 2,190، سوئٹزرلینڈ میں 1,921، انڈونیشیا میں 1,851، آئرلینڈ میں 1,679، پرتگال میں 1,479، رومانیا میں 1,333، کولمبیا میں 1,259، مصر میں 1,237، پولینڈ میں 1,157، جبکہ فلپائن میں 1,003 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، بھارت میں 200 سے زائد اموات، امریکہ اور میکسیکو میں 300 سے زائد، برازیل میں 500 سے زائد، اور چلی میں 600 سے زائد مریض ہلاک ہوئے



متعللقہ خبریں