عالمی وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ82 ہزار سے زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہو گئیں

1428455
عالمی وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ82 ہزار سے زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہو گئیں۔

مہلک وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 2ہزار 314مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ30لاکھ 67ہزار 598مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 8ہزار 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار 205ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 45ہزار 974ورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 58ہزار 237تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 31ہزار 309زندگیاں نگل چکا ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 5ہزار 37ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ23ہزار741ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 12صدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں



متعللقہ خبریں