کورونا وائرس: اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،59360 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ  53 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے

1412155
کورونا وائرس: اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔
خبر کے مطابق، کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،59360 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ  53 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 12 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 72 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 25 ہزار  800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اٹلی میں 2لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 29 ہزار   300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 29 ہزار   400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات  25 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہیں۔
جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  6 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے۔
روس میں 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
برازیل میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 7 ہزار  900 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کینیڈا میں 62 ہزار سے زائد مریض  ہیں جبکہ 4 ہزار   سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
 پیرو میں 51 ہزار سے زائد مریض جبکہ ایک ہزار 400 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
بیلجیم میں 50 ہزار  سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 8ہزار  300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں ہالینڈ میں 41 ہزار  300 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار  200سے زائد ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں