امریکہ نے کوئَی ثبوت نہیں دیا کہ کورونا انسانی تخلیق ہے:عالمی ادارہ صحت

ادارےکے ڈائریکٹر برائے ہنگامی صورتحال مائیکل ریان نے ایک ویڈیو بریفنگ کے دوران کہا  کہ وائرس کی ابتدا کے حوالے سے ہمیں امریکہ کی جانب سے کوئی معلومات  یا مخصوص شواہد موصول نہیں ہوئے

1411264
امریکہ نے کوئَی ثبوت نہیں دیا کہ کورونا انسانی تخلیق ہے:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے امریکی صدر کے اس دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا جوکہ  یہ ثابت کر سکے کہ وائرس چین کی لیب میں تیار ہوا ہے۔
 

دی گارڈیئن کے مطابق، ادارےکے ڈائریکٹر برائے ہنگامی صورتحال مائیکل ریان نے ایک ویڈیو بریفنگ کے دوران کہا  کہ وائرس کی ابتدا کے حوالے سے ہمیں امریکہ کی جانب سے کوئی معلومات  یا مخصوص شواہد موصول نہیں ہوئے۔
 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق یہ قیاس آرائی ہی ہے۔
 

مائیکل ریان نے کہا کہ کسی بھی ثبوت پر بات کرنے والے ادارے کی طرح ہم بھی وائرس کی ابتدا کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چین میں گزشتہ سال سامنے آنے  والا یہ مہلک وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور ممکنہ طور پر ووہان میں نایاب جانوروں کے گوشت کے بازار سے پھیلا۔

 

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے بھی کہا تھا  کہ بہت سے   افراد اس دعوے کی حمایت کرتے ہیں اور امریکی خفیہ اداروں نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیق جاری رکھیں گے کہ وائرس کا پھیلاؤ متاثرہ جانوروں سے ہوا یا لیبارٹری میں کسی حادثے سے ہوا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پر وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے انتظامات کے حوالے سے بہت تنقید کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ووہان کی لیبارٹری سے شروع ہوا تھا



متعللقہ خبریں