" ماحولیات کو بڑا خطرہ لاحق ہے"ناسا نے ویڈیو جاری کر دی

ناسا نےایک ویڈیو جاری کیا ہے  جس میں بتایا گیا کہ  سن دو ہزار تین  تا دو ہزار انیس کےدرمیان انٹارٹیکا میں برفانی تودے تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کے نتیجے میں سطح سمندر میں چودہ ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے

1410298
" ماحولیات کو بڑا خطرہ لاحق ہے"ناسا نے ویڈیو جاری کر دی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے براعظم انٹارٹیکا میں برفانی تودوں کے پگھلنے  کے نتیجے میں  ماحولیاتی  تباہی کا خطرہ ایک ویڈیو کے ذریعے دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔

ناسا نے آئسٖ:سیٹ ۔ٹو نامی مواصالتی سیارے کے ذریعے  گزشتہ سولہ سال سے حاصل شدہ تفصیلات  پر مبنی ایک ویڈیو جاری کیا ہے  جس میں بتایا گیا کہ  سن دو ہزار تین  تا دو ہزار انیس کےدرمیان انٹارٹیکا میں برفانی تودے تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کے نتیجے میں سطح سمندر میں چودہ ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ مقدار بڑے سمندروں کی  سطح کی مجموعی مقدار کا تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ظاہر کر  رہا ہے، دوسری جانب، انٹارٹیکا کے مشرقی حصوں میں برفانی تودوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 ماحولیاتی حرارت کی وجہ سے  ہر سال انٹارٹیکا میں ایک سو بیس اور گرین لینڈ میں دو سو کے قریب تودے پگھل  رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں