"کورونا" اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 8 ہزار 231 افراد متاثر ہو گئے ہیں

1408784
"کورونا" اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 8 ہزار 231 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 42 ہزار 8 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 63 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  55 ہزار 7 سو سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 7 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  71 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار543 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 967  ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 300 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیلجیئم میں 7,594 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,623 مریض، ایران میں 6,028 مریض، برازیل میں 6,006، ہالینڈ میں 4,795 افراد، کینیڈا میں 3,184، سوئیڈن میں 2,586، میکسیکو میں 1,859، سوئٹزرلینڈ میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,232، اور بھارت میں 1,154، روس میں 1,073، پیرو میں 1,051، پرتگال میں 989، ایکواڈور میں 900، اور اسرائیل میں 222 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں