" کورونا" اموات کی تعداد 2 لاکھ سےزائد،3 لاکھ کے قریب متاثر

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے

1405912
" کورونا" اموات کی تعداد 2 لاکھ سےزائد،3 لاکھ کے قریب متاثر

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

 واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 7ہزار سے زائد ہو گئی ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا سے 8لاکھ 78 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے،امریکہ میں ایک دن میں 1157 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد  وہاں  اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ مریضوں کی تعداد9لاکھ 85ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔اسپین میں 2لاکھ 26ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

اسپین میں ایک دن میں 288 افراد کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد تعداد 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے،اٹلی میں ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے،اٹلی میں کورونا سے 260 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26ہزار644 ہو گئیں۔

فرانس میں ایک لاکھ 62ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ فرانس میں مزید 242 افراد کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعدکل تعداد 22 ہزار سے زائد ہو گئی،جرمنی میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے، جرمنی میں کورونا سے متاثرہ 99افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد کل تعداد 5ہزار سے زائد ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے،برطانیہ میں کورونا نے مزید 413 افراد کی جان لے لی جس کے بعد تعداد 20 ہزار 732 ہو گئی ہے ۔

بیلجیئم میں 7094 مریض، ہالینڈ میں 4475 افراد، برازیل میں 4286، کینیڈا میں 2560، سوئیڈن میں 2192، سوئٹزرلینڈ میں 2194، میکسیکو میں 1351 اور آئرلینڈ میں 1087  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں