"کورونا "دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ  چھئتر ہزار سے بڑھ گئی ہے،ایک لاکھ اٹہتر ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ سات لاکھ  چار ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں

1403578
"کورونا "دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ  چھئتر ہزار سے بڑھ گئی ہے،ایک لاکھ اٹہتر ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ سات لاکھ  چار ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اٹھائیس سو سے زائد افراد چل بسے ہیں اور مجموعی اموات پینتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد  مریض ہیں اور انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں   متاثرین بانوے ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

امریکی صدر نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دنوں کےلیے ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید آٹھ سو اٹھائیس اموات ہونے سے مجموعی تعداد سترہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک لاکھ انتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برطانیہ کے سردخانوں میں جگہ کم پڑگئی ہے اور میتوں کو محفوظ کرنے کےلیے برمنگھم کی جامع مسجد کے پارکنگ ایریا میں سردخانہ قائم کردیا گیا ہے۔ سردخانے میں ڈیڑھ سو میتوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

اسپین میں کورونا مزید  چار سو تیس جانیں نگل گیا اور اموات  اکیس ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ اٹلی میں کورونا  سےچوبیس ہزار چھ سو سے زائد  اموات ہوئی ہیں اور  متاثرین ایک لاکھ تراسی ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

فرانس میں کورونا بیس ہزار سات سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب واقعات ہیں اور  پانچ  ہزار سے زائد افراد ہلاک ، کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 5998 جبکہ 40 ہزار افراد کو متاثر کیا۔

 وائرس سے سوئٹزرلینڈ میں 1478 برازیل میں بھی 2741، سوئیڈن میں 1765، پرتگال میں 765، کینیڈا میں 1834، ہالینڈ میں 3916 افراد ہلاک ہوئے، جمہوریہ چیک میں دو سو چار،پولینڈ میں چار سو چار اور سربیا میں اک سو تیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں