"اب بس کرونا" اموات کی تعداد1 لاکھ 77 ہزار سے زائد،25 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین  کی تعداد پچیس لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہے

1403132
"اب بس کرونا" اموات کی تعداد1 لاکھ 77 ہزار سے زائد،25 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین  کی تعداد پچیس لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 6 لاکھ 90 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
امریکہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک سے ایک ہے جہاں عالمگیر وبا میں مبتلا ہوکر 45 ہزار 340 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 19 سے تجاوز کرچکی ہے۔
کورونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا تھا اتنی ہی تیزی سے اسپین میں وبا نے کو کی زندگیاں برباد کی ہیں اور اب تک اسپین میں 21 ہزار 282 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں جان لیوا وبا اب تک 24 ہزار 648 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔
یورپی ممالک میں فرانس اور برطانیہ بھی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، فرانس میں وائرس نے 20796 جانیں نگلیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 17337 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
جرمنی میں کرونا وائرس سے 5086 افراد ہلاک اور ایک 48 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے، کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 5998 جبکہ 40 ہزار افراد کو متاثر کیا۔ وائرس سے سوئٹزرلینڈ میں 1478 برازیل میں بھی 2741، سوئیڈن میں 1765، پرتگال میں 765، کینیڈا میں 1834، ہالینڈ میں 3916 افراد ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں