"کورونا وائرس" اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار،متاثرین کی 21 لاکھ سے بڑھ گئِ

عالمی وبا کورونا ائرس کے سبب دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 21 لاکھ  سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

1399554
"کورونا وائرس" اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار،متاثرین کی 21 لاکھ سے بڑھ گئِ

عالمی وبا کورونا ائرس کے سبب دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 21 لاکھ  سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ 23ہزار سے زیادہ ہے ۔
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید چوبیس سو بیاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد مریض ہیں۔
امریکی شہر نیویارک میں دو لاکھ سے زائد کورونا واقعات  درج ہوئے ہیں اور  گیارہ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے باعث مزید چار سو ترپن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد  مریض درج   ہوئے۔
اٹلی میں کورونا مزید پانچ سو اٹھہتر جانیں نگل گیا اور ساڑھے اکیس ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
فرانس میں مجموعی ہلاکتیں سترہ ہزار سے زائد ہیں۔

جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ستانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو اکسٹھ افراد چل بسے اور اموات کی تعداد تیرہ ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب کیسز ہیں۔

بیلجیم میں چوالیس سو اور  ہالینڈ میں اکتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں