"کورونا " دنیا بھر میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

کورونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

1399135
"کورونا " دنیا بھر میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

کورونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 615 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کو کیا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 28 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
 وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کی جانیں نگلیں ہیں اتنی ہی تیزی سے اسپین کو بھی اپنا نشانہ بنایا جہاں اب تک 18 ہزار 812 افراد کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں مہلک ترین وائرس نے 21 ہزار 645 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔
فرانس میں وائرس نے 13 ہزار 167 جانیں لیں اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 12 ہزار 868 اور مریضوں کی تعداد 98 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
جرمنی میں  وائرس سے 3804 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض ہیں، کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 4440 ہلاکتیں اور 35 ہزار سے زائد متاثر کیے اور سوئٹزرلینڈ میں 1239 جانیں لی ہیں۔
وائرس برازیل میں بھی 1760، سوئیڈن میں 1203، پرتگال میں 599، کینیڈا میں 1010، انڈونیشیا میں 469، سعودی عرب میں 79، ہالینڈ میں 3134 افراد ہلاک 28 ہزار سے زائد متاثر ہیں ۔



متعللقہ خبریں