" کورونا وائرس"اموات کی تعداد1لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 22 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر دیا ہے، وائرس کی زد میں آ کر اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 758 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

1398408
" کورونا وائرس"اموات کی تعداد1لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 22 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر دیا ہے، وائرس کی زد میں آ کر اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 758 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اب تک وائرس دنیا کے 210 ممالک اور علاقوں کو لپیٹ میں لے چکا ہے، اور اس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، دوسری طرف کئی ممالک میں وائرس کی روک تھام اور علاج کے سلسلے میں بھی تحقیقات جاری ہیں، ایسی ادویات اور ویکسین پر تجربات ہو رہے ہیں جن سے کو وڈ ۱۹ کو غیر مؤثر کیا جا سکے، تاہم موجودہ دستیاب علاج سے بھی اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے، گزشتہ دن امریکا کا بدترین دن ثابت ہوا، ایک دن میں وائرس سے ریکارڈ 2 ہزار 228 افراد ہلاک ہوئے، نیویارک میں ایک ہی دن میں 778 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد نیویارک میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 10 ہزار 834 ہو گئی، نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھی کرونا وائرس سے 24 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک امریکہ میں وائرس سے 6 لاکھ 14 ہزار سے زائد  مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات بڑھ کر 21 ہزار 67 ہو گئیں، ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، اسپین میں وائرس 18 ہزار 255 جانیں نگل گیا اور ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہیں، فرانس میں کرونا وائرس 15 ہزار 729 جانیں نگل گیا اور ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں، برطانیہ میں کورونا سے اموات 12 ہزار 107 ہو گئیں اور 93 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
بیلجیئم میں 4157 افراد ہلاک جبکہ 31 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں 3495 جانیں نگل گیا اور ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد متاثر ہیں، چین میں 3342 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 82 ہزار سے زائد متاثر ہوئے،ہالینڈمیں وائرس 2945 جانیں نگل گیا اور 27 ہزار سے زائد متاثر ہوئے، برازیل میں کرونا سے 1532 اموات ہوئیں اور 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
سوئٹزرلینڈ میں 1174 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے اور 25 ہزار سے زائد متاثر ہیں، سوئیڈن میں 1033، کینیڈا میں 903، پرتگال میں 567، ، میکسیکو میں 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں