"کورونا" ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 20ہزار کے قریب پہنچ گئی
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ25ہزار138افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ افراد میں سے 21 فیصد یعنی1لاکھ 19 ہزار699 افراد ہلاک ہوئے ہیں
!["کورونا" ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 20ہزار کے قریب پہنچ گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/f3e3/b68e/e3dd/5e95541862a9c.jpg?time=1719059350)
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 19لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ19 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ25ہزار138افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ افراد میں سے 21 فیصد یعنی1لاکھ 19 ہزار699 افراد ہلاک ہوئے،اس وائرس سے متاثرہ افراد میں سے4لاکھ45 ہزار7 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزارسے زیادہ ہے جب کہ چھتیس ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں مہلک وائرس نے مزید پانچ سوچھیاسٹھ جانیں لے لیں اور مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چار سو پینسٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ انسٹھ ہزارسے زائد متاثر ہیں
اسپین میں مزید پانچ سو سینتالیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد ساڑھے سترہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ سترہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
فرانس میں کورونا سے ایک روز میں پانچ سوچوہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی تعداد پندرہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری لاک ڈاون میں گیارہ مئی تک توسیع کردی۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا سے مزید سات سو سترہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد گیارہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719059350)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719059350)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے