"کورونا وائرس" 94ہزار سے زائد ہلاکتیں،16 لاکھ سے زائد متاثر

مہلک ثابت ہونے والے وائرس کو وِڈ ۔۱۹ سے اموات کی تعداد  94 ہزار سے زیادہ جبکہ متاثرین کی تعداد بھی سولہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

1395137
"کورونا وائرس" 94ہزار سے زائد ہلاکتیں،16 لاکھ سے زائد متاثر

مہلک ثابت ہونے والے وائرس کو وِڈ ۔۱۹ سے اموات کی تعداد  94 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک صرف ساڑھے تین لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

سب سے زیادہ  واقعات امریکہ میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔
ہلاک افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دوسرے نمبر ہے جہاں اب تک 16697 مریض کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،  نیویارک کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں 7067 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔
 پہلے نمبر پر تاحال یورپی ملک اٹلی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18279 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی بہت تیزی کے ساتھ  مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہےاور اب تک 1 لاکھ 53 ہزار سے  مریض تجاوز کر چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 15447 ہو گئی ہے۔
 فرانس میں ہلاکتیں 12210 تک پہنچ گئیں جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

برطانیہ میں اگرچہ  مریضوں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں لیکن اموات کی تعداد کا تناسب زیادہ ہے جہاں سات ہزار 978 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 65 ہزار ہو گئی ہے۔
بیلجئیم میں کورونا وائرس سے 2523 افراد ہلاک اور24983 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ہالینڈ میں 2396 افراد ہلاک اور 21762 افراد متاثر ہیں۔



متعللقہ خبریں