"کورونا"87 ہزار سے زائد ہلاک،متاثرین 15 لاکھ سے تجاوز کر گئے

مہلک وائرس کو وِڈ۔انیس نے یورپ اور امریکہ میں ہلاکتوں سے تباہی مچا دی ہے، دنیا بھر میں وائرس سے اموات ستاسی ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں

1394692
"کورونا"87 ہزار سے زائد ہلاک،متاثرین 15 لاکھ سے تجاوز کر گئے

مہلک وائرس کو وِڈ۔انیس نے یورپ اور امریکہ میں ہلاکتوں سے تباہی مچا دی ہے، دنیا بھر میں وائرس سے اموات ستاسی ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

خبر کے مطابق، دنیا کے 209 ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، عالمی سطح پر وائرس سے اب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد انسان متاثر ہو چکے ہیں جن میں 3 لاکھ 30 ہزار تک مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے17 ہزار 669 اموات واقع ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، امریکہ میں وائرس سے 14 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں اور 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں وائرس 14 ہزار 792 جانیں نگل گیا ہے، جب کہ ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا 10 ہزار 869 جانیں لے گیا، جبکہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد متاثر ہیں، برطانیہ میں وائرس سے اموات 7097 ہو گئیں، اور 60 ہزار سے زائد شہری متاثر ہیں۔

یہ وائرس جرمنی میں بھی 2349 جانیں ہڑپ کر گیا، اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثر ہوئے،ہالینڈمیں وائرس 2248 جانیں نگل گیا جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، بیلجیئم میں2240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 23 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 895 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، 23 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

وائرس سے برازیل میں 820 اموات ہوئیں، 16 ہزار سے زائد متاثر ہیں ،سوئیڈن میں 687، کینیڈا میں 427، پرتگال میں 380 ا جبکہ آٓسٹریا میں 273 اور ایکواڈور میں دو سو بیالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3993 ہو گئی ہے، جب کہ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں، چین میں 3335 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جبکہ 81 ہزار 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے، انڈونیشیا میں 240 اموات ہوئیں، جنوبی کوریا میں 204 اموات، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جب کہ بھارت میں وائرس سے اب تک 178 افراد ہلاک اور 5916 متاثر ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں