"کورونا کا قہر" ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی کمی نہیں ہوسکی ، مجموعی طور پردنیا بھرمیں  ہلاکتوں کی تعداد پچھتر ہزار جبکہکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ   سے تجاوز کرگئی ہے

1393233
"کورونا کا قہر" ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی کمی نہیں ہوسکی ، مجموعی طور پردنیا بھرمیں  ہلاکتوں کی تعداد پچھتر ہزار جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ   سے تجاوز کرگئی ہے ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2لاکھ پچاسی ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ 
امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے ، مہلک وائرس مزید1255 جانیں نگل گیا ،جس کے بعد امریکہ میں مجموعی طور پر وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار871 ہوگئی ہے جبکہ 3لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
یورپ اس وائرس سےسب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،اٹلی میں وائرس سے ایک روز میں 636 افراد ہلاک ہوئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16ہزار 523ہوگئی ۔
اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار547 ہوگئی ہے ۔
اسپین میں کورونا سے مزید700 افراد چل بسے،مجموعی طور پر اسپین میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36ہزار سے زائد ہوگئی ۔ فرانس میں 833افراد ہلا ک ہوگئے۔جس کے بعد فرانس میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد8ہزار 911 ہوگئی ۔
جرمنی میں ایک دن میں 226افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعدادایک ہزار آٹھ سو اسی ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔
سوئٹزرلینڈ میں 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد765 ہوگئی جبکہ 21 ہزار657 افراد متاثر ہیں ۔ بیلجئیم میں 185 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 1632 ہوگئی ۔ کورونا وائرس  سے ہالینڈ میں دو ہزار ایک سو ایک،کینیڈا 41،برازیل 78، پرتگال 311،سویڈن 76 اورآئرلینڈ میں 16 افراد چل بسے ۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید439شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 5 ہزار373 افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 51 ہزارسے زائد ہوگئی ہے ۔ ڈنمارک میں کورونا سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
میکسیکو میں بھی متاثرین کی تعداد  دو ہزار ایک سو تینتالیس جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد چورانوے ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں