"کورونا"دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 456 تک پہنچ چکی ہے جبکہ2 لاکھ 62 ہزار 486 مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں

1391890
"کورونا"دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 456 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 2 لاکھ 62 ہزار 486 مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
کورونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا تھا اتنی ہی تیزی سے اسپین میں وبا نے کو کی زندگیاں برباد کی ہیں اور اب تک اسپین میں 12 ہزار 641 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں جان لیوا وبا سے اب تک 15 ہزار 889 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔
یورپی ممالک میں فرانس اور برطانیہ بھی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، فرانس میں وائرس نے 8078 جانیں نگلیں اور 68 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 3603 اور مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 3603 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 34 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔
چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 3331 افراد ہلاک جبکہ 1299 لوگ تاحال متاثر ہیں۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے 1584 افراد ہلاک اور 69 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 1447، سوئٹزرلینڈ میں 715  متاثر کیے۔
 اس وائرس نے برازیل میں بھی 487، سوئیڈن میں 401، پرتگال میں 295، کینیڈا میں 280، انڈونیشیا میں 198، جنوبی کوریا میں 186 جبکہ بھارت میں 3 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 117 افراد متاثر ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں اب تک ساڑھے 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں