"کورونا وائرس " ہلاک شدگان کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر  میں کورونا وائرس  سےاموات کی تعداد 16558 جبکہ متاثرین کی  مجموعی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 653 ہو گئی

1383810
"کورونا وائرس " ہلاک شدگان کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر  میں کورونا وائرس  سےاموات کی تعداد 16558 جبکہ متاثرین کی  مجموعی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 653 ہو گئی۔
خبر کے مطابق، فلو سے مشابہ  اس وائرس نے دنیا کے 195 ممالک اور علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، اموات کی تعداد ساڑھے سولہ ہزار بھی بڑھ گئیں، جب کہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں، دوسری طرف 102,429 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6077 ہو گئی، جبکہ 63927 افراد متاثر ہوئے، ان میں صرف ساڑھے سات ہزار مریض صحت یاب ہوئے۔
 چین میں اموات تین ہزار دو سو ستتر تک پہنچ گئیں، امریکہ میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد ہلاک ہونے کے بعد تعداد 582 ہو گئی جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 46145 تک پہنچ گئی۔
اسپین میں وائرس سے 2311 افراد ہلاک جب کہ 35136 افراد متاثر ہیں، برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 335 ہو گئی، جب کہ 6650 متاثر ہیں، ہالینڈ میں کورونا سے 213 افراد ہلاک اور 4749 متاثر ہیں۔

 


ٹیگز: #کورونا

متعللقہ خبریں