" کورونا وائرس"دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 14 ہزار 655 ہوگئیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ37ہزار سے زائد ہے

1383151
" کورونا وائرس"دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 14 ہزار 655 ہوگئیں، جان لیوا جرثومے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ37ہزار سے زائد ہے جبکہ 98ہزار884افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 خبرکے مطابق، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 14ہزار 655 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

سب سے متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد5ہزار 476ہوگئی جبکہ46 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ چین میں وائرس سے3270افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5120افراد متاثر ہیں ایران میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد1685ہوگئی،12ہزار متاثر ہوئے، برطانیہ میں281افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،5ہزار متاثر ہیں، بیلجیئم میں 75، جاپان میں41افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپین میں کورونا وائرس سے1772اموات ہوئیں اور 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے419افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں32 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ فرانس میں674 افراد موت کا شکار ہوئے اور وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد14ہزارہوگئی ہے، سعودی عرب میں 350 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

انڈونیشیا میں کورونا کے48 نئے  ہوئے ہیں یہاں اموات کی تعداد 33 ہوگئی، ملائیشیا میں مہلک کورونا وائرس کے130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں یہاں پر متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کورونا  متاثرین کی تعداد 268 ہوگئی جبکہ6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے98ہزار884افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں