" کورونا وائرس " 2 لاکھ افراد متاثر،8 ہزار سے زائد ہلاکتیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  2 لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1381061
" کورونا وائرس " 2 لاکھ افراد متاثر،8 ہزار سے زائد ہلاکتیں

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  2 لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی وزیراعظم محمد  عشیتیہ   نے بتایا ہے کہ  وائرس کے باعث  مقبوضہ علاقوں  میں کرفیو نافذ کر دیا گیا  جہاں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرین کی تعداد  113 ہے جہاں   ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی  گئی ہے ۔

 قطر میں  متاثرین کی تعداد 452، کویت میں 142،سعودی عرب میں 67 اور سلطنت عُمان میں  39 ہو گئی ہے ۔

 اسرائیلی صدر  راوین ریولین  نے   فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے کورونا  کے سلسلے میں ٹیلیفون پر رابطہ کیا  ہے   ۔ اسرائیل میں  اس وقت متاثرین کی تعداد  433 بتائی گئی ہے  جبکہ  تعلیمی  سرگرمیاں  تا حکم ثانی ملتوی کر دی گئی ہیں۔

 قازقستان میں  بھی کورونا  وائرس کے باعث دارالحکومت نور سلطان اور آلماتی شہروں میں  تدابیر بڑھا  دی گئی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں