امریکہ: ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص

کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں ایک مریض میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی تشخیص

1367589
امریکہ: ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں ایک مریض میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکن بیماریوں کی روک تھام کے مرکز  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ایک ایسے مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے کہ جو نہ تو زمانہ قریب میں بیرون ملک گیا ہے اور نہ ہی اس کا کسی دوسرے کورونا مریض کے ساتھ کوئی رابطہ رہا ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بیماری کے عوام میں بے قابو شکل میں پھیلنے  کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مریض کو سان فرانسسکو کے شمال مشرق میں تحصیل سولانو  کے رہائشی مریض کو سکرامینٹو کے ایک ہسپتال میں زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے اور مریض  سے رابطہ رکھنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ امریکہ میں کورونا وائرس کا 60 واں واقعہ ہے۔ ملک میں اس سے قبل کورونا کے 59 مریضوں میں سے سب نے یا تو بیرون ملک سیاحت کی تھی یا پھر مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہ چکے تھے۔

چین کے شہر ووہان سے نکالے گئے امریکی شہریوں میں سے 3 میں اور جاپان کے ڈائمنڈ پرنسس  مسافر بردار بحری جہاز سے نکالے گئے امریکی مسافروں میں سے 42 میں کورونا کی تشخیص کی گئی  تھی۔



متعللقہ خبریں