ایران: 2 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

قُم میں 2 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، متعدی بیماریوں سے متعلقہ صحت کی ٹیموں نے شہر میں حفاظتی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے: کیانوش جہان پور

1362566
ایران: 2 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

ایران میں پہلی دفعہ 2 مریضوں میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایران وزارت صحت پبلک ریلیشن  کے ذمہ دار کیانوش جہان پور نے کہا ہے کہ قُم میں 2 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایرانی اسٹوڈنٹس خبر رساں ایجنسی ISNA سے بات کرتے ہوئے جہان پور نے کہا ہے کہ متعدی بیماریوں  سے متعلقہ صحت کی ٹیموں نے قُم میں حفاظتی  کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

جہان پور نے قُم کے شہریوں کے لئے، روز مرّہ ملاقات کے آداب مثلاً ہاتھ ملانے اور گلے  ملنے سے پرہیز کرنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر کاربند رہنے کی، ہدایات جاری کی ہیں۔



متعللقہ خبریں