کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، تعداد1771 ہو گئی

چینی قومی محکمہ صحت کے مطابق،  کورونا وائرس کی اس نئی قسم   کی وبا کے نتیجے میں   سنگین طور پر متاثرہ افرادکی تعداد 10644 جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد  70548 ہو گئی ہے

1360473
کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، تعداد1771 ہو گئی

چین میں covid-19 وائرس کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد 1771 ہو گئی ہے ۔

 چینی قومی محکمہ صحت کے مطابق،  کورونا وائرس کی اس نئی قسم   کی وبا کے نتیجے میں   سنگین طور پر متاثرہ افرادکی تعداد 10644 جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد  70548 ہو گئی ہے ۔

 COVİD-19  وبا کے باعث چین میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران  105 افراد مزید ہلاک  ہوئے جبکہ 2048میں اس کی مزید تشخیص کی گئی ۔

 چینی صوبہ ہوبے  کے شہر ووہان  میں گزشتہ سال  دسمبر  سے پھیلنے والے   کورونا وائرس   نے دیگر شہروں  اور ممالک کو بھی اپنی لپیٹ می  لےلیا تھا جس پر عالمی ادارہ صحت نے اسے  خطرہ قرار دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں