"کورونا کی وبا"ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
چینی حکام نے بتایا کہ صوبہ ہوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس" سے مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہوگئی ہے
!["کورونا کی وبا"ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9e1e/143e/c40b/5e476c93b2423.jpg?time=1719014058)
چینی حکام نے بتایا ہے کہ چین میں پھیلنے والے "کورونا'"وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
چینی حکام نے بتایا کہ صوبہ ہوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس" سے مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 66 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
چینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہوبی کے دارالحکومت وہان میں دسمبر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مزید 2420 افراد میں اس وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
درایں اثناء عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم نے گزشتہ روز ایک ویڈیو کانفرنس میں 12 بتایا کہ رکنی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی ٹیم کرونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے چین روانہ ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین میں طبی عملے کے دو ارکان کو بھی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالم گیر وبا ہے جس کے خلاف پوری دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ وقت خاموش تماشائی رہنے کا نہیں بلکہ چین کی مدد کرنے کا ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719014059)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719014059)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے