کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا سکتا ہے، ہوشیار رہا جائے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں ایسے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی چین نہیں گئے، یہ بہت بڑے خطرے کے محض ابتدائی آثار ہیں

1357479
کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا سکتا ہے، ہوشیار رہا جائے: عالمی ادارہ صحت

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں ایسے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی چین نہیں گئے، یہ بہت بڑے خطرے کے محض ابتدائی آثار ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت  نے اس صورت حال کی نگرانی کے لیے اپنے ایک وفد کو چین بھی بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے سر اُٹھانے والے  کورونا وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر پریشان کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود یہ وائرس چین کی سرحدوں سے نکل کر 2 درجن سے زائد ممالک میں داخل ہوچکا ہے۔



متعللقہ خبریں