متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پہلا واقعہ

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ  روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا واقعہ  سامنے آیا ہے

1349359
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پہلا واقعہ

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ  روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا واقعہ  سامنے آیا ہے۔

اماراتی  وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت بہتر  ہے اور ان کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔

یاد رہے کہ چین کے حکام نے اعلان میں بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5974 ہو چکی ہے  جبکہ وائرس سے اب تک 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے والا کورونا وائرس  موذی  وبا کے طور پر انسانوں کے درمیان منتقل ہو رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں