نیوزی لینڈ: واہکاری آتش فشاں پھٹ گیا،1 شخص ہلاک

حکام نے بتايا ہے کہ جس وقت يہ قدرتی آفت رونما ہوئی، اس وقت 50 سياح جزيرے پر موجود تھے تاہم صرف 23کی واپسی ممکن ہوئی ہے  نتيجتاً حکام نے ہلاک شدگان اور زخميوں کی تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے

1320051
نیوزی لینڈ: واہکاری آتش فشاں پھٹ گیا،1 شخص ہلاک

نيوزی لينڈ ميں واہکاری نامی  ايک آتش فشاں پھٹنے سے ايک شخص ہلاک ہو گيا ہے۔

يہ آتش فشاں ايک معروف سياحتی جزيرے وائٹ آئی لينڈ پر آج  صبح  متحرک ہوا جس کے نتيجے ميں وہاں افراتفری پھيل گئی۔

حکام نے بتايا ہے کہ جس وقت يہ قدرتی آفت رونما ہوئی، اس وقت 50 سياح جزيرے پر موجود تھے تاہم صرف 23کی واپسی ممکن ہوئی ہے  نتيجتاً حکام نے ہلاک شدگان اور زخميوں کی تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔

 حکام نے يہ بھی بتايا کہ فی الحال امدادی کارروائيوں کے ليے حالات سازگار نہيں۔



متعللقہ خبریں