ایران دو سیارے جلد ہی زمین کے مدار میں بھیجے گا: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک عنقریب زمین کے مدار میں دو  سیارے  بھیجے گا

1123266
ایران دو سیارے جلد ہی زمین کے مدار میں بھیجے گا: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک عنقریب زمین کے مدار میں دو  سیارے  بھیجے گا۔

روحانی کے مطابق ،یہ کارروائی آئندہ ہفتوں کے دوران عمل میں آئے گی اور مذکورہ سیاروں  کو ایران کے تیار کردہ راکٹوں کے ذریعے مدار میں بھیجا جائے گا۔

ایران نے گزشتہ دہائی کے دوران مختصر مدت کے کئی سیارے مدار میں بھیجے۔

 سال 2013 میں اس نے ایک بندر کو خلا میں بھیجا تھا ۔

 امریکہ  اور اس کے اتحادیوں کو اندیشہ ہے کہ   یہی ٹیکنالوجی طویل فاصلے کے میزائل تیار کرنے میں استعمال ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں