کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 56 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد56 تک پہنچ گئی ہے

1088172
کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 56 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد56 تک پہنچ گئی ہے150 سے زائد امدادی کارکنوں کی ٹیمیں اُن علاقوں میں متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں اب آگ بجھ چکی ہے۔

جلی ہوئی نعشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے تا کہ اُن کی شناخت کی جا سکے۔

 اس آگ نے پیراڈائز نامی کاؤنٹی میں تقریباً8 ہزار مکانات کو جلا کر راکھ کر دیا۔

 جنگلاتی آگ سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد1 لاکھ کے قریب ہے جبکہ  اس وقت3 ہزار کے قریب عملہ  اس جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں