جرمنی میں بچوں کی آبادی میں 2.3 ملین  کمی

جرمنی میں حالیہ 20 سالوں میں بچوں کی آبادی میں 2.3 ملین  کمی ریکارڈ کی گئی ہے

1087840
جرمنی میں بچوں کی آبادی میں 2.3 ملین  کمی

جرمنی میں حالیہ 20 سالوں میں بچوں کی آبادی میں 2.3 ملین  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی سیاسی تعلیمی مرکز اور وفاقی شماریاتی دفتر کی مشترکہ رپورٹ نے ایک دفعہ پھر   ملکی آبادی  کے بتدریج بوڑھا ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1997 میں ملک میں بچوں کی آبادی 15.7 ملین سے زیادہ تھی جو 2017 میں کم ہو کر 13.4ملین ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد عمومی آبادی  کے ساتھ تناسب میں 19 فیصد  سے 16 فیصد کم ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں سال 2012 سے ملک میں پیدائش  کی شرح میں مستحکم شکل میں اضافہ ہوا تاہم یہ شرح سال 2017 سے دوبارہ گرنا شروع ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں