آسگارڈیا کی شہریت کے لئے سالانہ اجرت طلب  کی جا رہی ہے

سن 2016 میں قائم کئے جانے والے تارِیخ کے   پہلے خلائی ملک  آسگارڈیا کی شہریت کے لئے اب سالانہ اجرت طلب  کی جا رہی ہے

1087939
آسگارڈیا کی شہریت کے لئے سالانہ اجرت طلب  کی جا رہی ہے

سن 2016 میں قائم کئے جانے والے تارِیخ کے   پہلے خلائی ملک  آسگارڈیا کی شہریت کے لئے اب سالانہ اجرت طلب  کی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق آسگارڈیا کی شہریت کے قانون میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کی رُو سے آسگارڈیا کی شہریت کے حق کو جاری رکھنے کے خواہش مند   کے لئے سالانہ 100 یورو  ادا کرنا ضروری ہوں گے۔

آسگارڈیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ لیمبیٹ  اوپیک  نے کہا ہے کہ فیصلہ پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے شہریت کے لئے درخواست دینے والے نئے افراد  کے لئے درخواست دینے کے بعد 30 دن کے اندر شہریت کی اجرت ادا کرنا ضروری ہو گا تاہم اس وقت جن کے پاس شہریت موجود ہے وہ کسی بھی وقت یہ اجرت ادا کر سکیں گے۔

12 اکتوبر 2016 سے یکم اکتوبر 2018 کی تاریخوں  کے درمیان  آسگارڈیا کی تعمیر کے لئے عطیات دینے والے شہریوں کو سال 2019 تک اس سالانہ اجرت سے معاف رکھا جائے گا۔

تاہم جو شہری اس اجرت کی ادائیگی کو رد کریں گے ان کی شہریت اور شہریت کے حقوق کو التوا میں ڈال دیا جائے گا۔

آسگارڈیا  کی سرکاری ویب سائٹ  کے مطابق اس وقت آسگارڈیا کے شہریوں کی کُل تعداد  2 لاکھ 80 ہزار ہے۔

فہرست میں 40 ہزار اراکین کے ساتھ ترکی پہلے نمبر پر اور اس کے بعد امریکہ، بھارت اور چین کا نمبر ہے۔



متعللقہ خبریں