"نینسن ایوارڈ" کے حقدار مسیحائےانسانیت ڈاکٹر اڈاہا سے ملیے

اقوام متحدہ کے اعلی  ادارہ برائے  مہاجرین نے اپنا معتبر" نینسن ایوارڈ "جنوبی سوڈان کے ایک ڈاکٹر ایوان اٹار اڈاہا کو دیا ہے

1057054
"نینسن ایوارڈ" کے حقدار مسیحائےانسانیت ڈاکٹر اڈاہا سے ملیے

اقوام متحدہ کے اعلی  ادارہ برائے  مہاجرین نے اپنا معتبر" نینسن ایوارڈ "جنوبی سوڈان کے ایک ڈاکٹر ایوان اٹار اڈاہا کو دیا ہے۔

خبر  کے مطابق،  ادارہ برائے پناہ گزین  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے قصبے بْنج میں ڈاکٹر ادہار اپنے مابان ہسپتال میں انتہائی کم سہولیات کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 60آپریشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 مابان  اسپتال  اب تک سوڈان کی ریاست بلْو نیل سے بے گھر ہونے والے ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو طبی امداد فراہم کر کے سینکڑوں افراد کی جانیں بچا چکا ہے۔

ایوارڈ کے لیے اس سال چار نام جاری  کیے گئے تھے جن میں سے قرعہ  ڈاکٹر ایوان اٹار اڈاہا کے نام نکلا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے مابان اسپتال اور اس کے سرپرست ڈاکٹر اڈاہا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر  کو انسانیت کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سب سے پہلے ہائی کمشنر برائےمہاجرین  ’فریڈ تجوف نینسن‘ کے نام پر ہر سال پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے شخص کو "نینسن پناہ گزین  ایوارڈ "دیا جاتا ہے۔

 ناروے سے تعلق رکھنے والے نینسن انسانیت کے لیے کام کرنے کے لیے شہرت رکھتے تھے

 



متعللقہ خبریں