استنبول ٹیکنو فیسٹ کی دنیا بھر میں دھوم

پاکستانی میڈیا  کے چینل نیشنل نے  فیسٹیول سے بے شمار مناظر کو اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی ہے

1054653
استنبول ٹیکنو فیسٹ کی دنیا بھر میں دھوم

ترکی کے پہلے ہوا پیمائی، خلائی و ٹیکنالوجی  میلے "ٹیکنو فیسٹ استنبول"  عالمی رائے عامہ کی بھی دلچسپی کا حامل ہے۔

بی بی سی نے فارمولا ون کی گاڑیوں، ایف۔16 طیاروں اور جیٹ  کے مقابلوں کے مناظر کو اپنے چینل پر پیش کیا ہے۔

امریکی اے بی سی  نیوز چینل   نے اس حوالے سے اپنی خبر میں کہا ہے کہ "جنگی طیاروں، تیسلا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل   ریس کا ترکی کے ٹیکنو فیسٹ فیسٹیول کے  دائرہ کار میں  اہتمام کیا جا رہا ہے۔ "

چینی ذرائع ابلاغ نے بھی ٹیکنو فیسٹ     کو کوریج دی ہے۔ شن ہوا خبر ایجنسی کی ویب سائٹ پر "ترکی  کی پہلی ہوا پیمائی، خلائی و ٹیکنالوجی  نمائش استنبول میں" کے زیر عنوان  خبر شائع کی گئی ہے جس میں  فضائی کرتب کے مناظر کو بھی جگہ دی گئی۔ "

پاکستانی میڈیا  کے چینل نیشنل نے  فیسٹیول سے بے شمار مناظر کو اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی ہے۔  اخبار نے استنبول کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ استنبول ٹیکنو فیسٹ میں جنگی طیاروں ہر جیٹ کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں