انڈونیشیا میں زلزلہ:16 ہلاک،500 کوہ پیما محصور

انڈونیشیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کےبعد ہلاک شدگان کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ 500کوہ پیما اور ان کے رہنمائی کرنے والے گائیڈ  متحرک  آتش فشا ں پہاڑ پر پھنس گئے ہیں

1022100
انڈونیشیا میں زلزلہ:16 ہلاک،500 کوہ پیما محصور

انڈونیشیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کےبعد 500کوہ پیما اور ان کے رہنمائی کرنے والے گائیڈ  متحرک  آتش فشا پہاڑ پر پھنس گئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت6.4تھی اور زلزلے کا مرکز جزیروں کے بڑے شہرماتارام کے شمال مشرق میں 80میل کے فاصلے پر تھا۔

پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نکالنے کےلیے امدادی ٹیمیں اور رنجانی پہاڑ پر پہنچادی گئیں ہیں جبکہ زلزلےمیں مرنے والوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

خبر کے مطابق، انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک میں گذشتہ روز  آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ  زلزلے کے نتیجے میں 160 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اس وقت سب سے زیادہ توجہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا اور انہیں بچانا ہے جبکہ  متعدد زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سن 2015 میں بھی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں