ہم 2019 میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

سال 2019 میں ہم انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں جس کے طفیل ترکی انٹارکٹکا  میں موجود 30 مالک میں سے ایک ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

993788
ہم 2019 میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سال 2019 میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کریں گے۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیج سے انٹارکٹکا سائنسی بیس کے قیام سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سال 2019 میں ہم انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں جس کے طفیل ترکی انٹارکٹکا  میں موجود 30 مالک میں سے ایک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت گلوبلائزیشن کا وقت ہے اور یہ وقت ترکی کا وقت ہے۔

شئیر کردہ بیان میں منصوبے کی تفصیلات  پر مبنی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔

ویڈیو " انٹارکٹکا سائنسی بیس " کے عنوان سے شروع ہوتی ہے اور اس میں نیشنل پول سائنسی پروگرام کے اطلاق کے آغاز کا، 40 سائنس دانوں کے دو دفعہ انٹارکٹکا کا سفر کرنے کا، میڈریڈ پروٹوکول کی ترکی کی قومی اسمبلی سے منظوری کا اور ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBITAK کی پول اپیل کے آغاز کا ذکر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں