جاپان: ریل گاڑی صرف 25 سیکنڈ پہلے اسٹیشن چھوڑ گئی،کمپنی نے معذرت مانگ لی

’جی ویسٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین  کو ریل گاڑی پچیس سیکنڈ قبل روانہ کرنے کے نتیجے میں درپیش مشکل پر معذرت طلب کرتی ہے

973124
جاپان: ریل گاڑی صرف 25 سیکنڈ پہلے اسٹیشن چھوڑ گئی،کمپنی نے معذرت مانگ لی

جاپان میں ریلوے کے نظام کو دنیا کا سب سے معیاری اور بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے اس کی دیگر خوبیوں کے ساتھ وقت مقررہ پر ریل گاڑیوں کی آمد ورفت بھی ہے مگر حال ہی میں ایک ریل گاڑی اپنے وقت مقررہ سے 25 سیکنڈ پہلے روانہ ہوئی تو اس پر ریلوے کمپنی ’جی ویسٹ‘ کو عوام سے معذرت کرنا پڑی ہے۔

خبر  کے مطابق ’جی ویسٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین  کو ریل گاڑی پچیس سیکنڈ قبل روانہ کرنے کے نتیجے میں    درپیش مشکل پر معذرت طلب کرتی ہے۔

ریل گاڑی کی قبل از وقت روانگی کی وجہ ریل گاڑی کے عہدیدار کی غلط فہمی بتائی جا رہی ہے۔ گاڑی کے حکام نے سمجھا کہ پلیٹ فارم سے گاڑی کی روانگی کا وقت 7:11 ہے۔

 انہوں نے تمام بوگیوں کے دروازے اس وقت بند کر دیے جب دیکھا کہ پلیٹ فارم پر کوئی بھی مسافر ٹرین کے قریب کھڑا دکھائی نہیں دے رہا۔

جی ویسٹ کمپنی کی ریل گاڑی کی ھیوگو شہر کے نیشی اکاشی ریلوے اسٹیشن سے روانگی کا وقت 7:12 بجے دن تھا مگر گاڑی آدھا منٹ سے چند سیکنڈ پہلے ہی روانہ ہو گئی۔

جاپان میں ریل گاڑیوں کی آمد ورفت کو پوری دنیا میں نمونے کے طورپر پیش کیا جاتا ہے جہاں کوئی بھی ریل گاڑی دس سکینڈ سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں ہوتی۔

 



متعللقہ خبریں