امریکہ: "کیلاوییا" آتش فشاں لاوا اگلنے لگا،مکین علاقہ ترک کر گئے

امریکہ کی ریاست ہوائی میں ایک آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے بعد لگ بھگ 1800 رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے

965375
امریکہ: "کیلاوییا" آتش فشاں لاوا اگلنے لگا،مکین علاقہ ترک کر گئے

امریکہ کی ریاست ہوائی میں ایک آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے بعد لگ بھگ 1800 رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہوائی کے" کیلاوییا" نامی آتش فشاں نے  گزشتہ  جمعرات کو لاوا اگلنا شروع کیا تھا۔

 آتش فشاں کے پھٹنے سے چند گھنٹے قبل ہوائی میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک واقع 770 گھروں کے مکینوں کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری رہا تو مزید آبادیوں کو خالی کرایا جاسکتا ہے۔

انتباہ میں کہا گيا ہے کہ وہاں فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اور اسی لیے ہنگامی امدادی ٹیم کو وہاں جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں