ترکی کی تاریخ کے عظیم ترین منصوبے پر کام شروع

ترکی قیامِ جمہوریت کی صد سالہ سالگرہ کے برس ترکی جوہری توانائی سے استفادہ کرنا شروع کردے گا، حکومتی ترجمان

944191
ترکی کی تاریخ کے عظیم ترین منصوبے پر کام شروع

نائب وزیر اعظم و حکومت ترجمان بیکر بوزداع   کا کہنا ہے کہ  سن 2023 میں ترکی   جوہری توانائی سے استفادہ کرنے والے ممالک  کی صف میں  شامل ہو جائیگا۔

بوز داع نے  مرسن    میں  آک قویو  نکلیئر پاور اسٹیشن کا سنگ بنیاد ڈالے جانے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ترکی کے لیے ایک تاریخی  موقع ہے ،    کیونکہ ترکی کو جدید ملکوں کی صف میں مزید مضبوطی  دلانے  میں  معاون ثابت ہونے والے  ایک عظیم سطح کے  منصوبے کا سنگ بنیاد  صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولا دیمر پوتن نے  ڈال دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "یہ جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا عظیم ترین منصوبہ ہے"    جس سے قیامِ جمہوریت کی  صد سالہ سالگرہ   کے برس سن 2023 سے استفادہ کیا جانے لگے گا، اس   جوہری  بجلی  گھر سے  ترکی کی بجلی کی  کھپت کے  دس فیصد کو حاصل کیا  جائیگا۔



متعللقہ خبریں