امریکہ: بیشتر ریاستوں میں شدید سردی،عوام کو احتیاط برتنے کا حکم

امریکہ کی شمال مشرقی اور وسط مغربی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سردی کی حالیہ لہر جنوری کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے

876836
امریکہ: بیشتر ریاستوں میں شدید سردی،عوام کو احتیاط برتنے کا حکم

امریکہ کی شمال مشرقی اور وسط مغربی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سردی کی حالیہ لہر جنوری کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ درجہ حرارت دسمبر میں ریکارڈ کیے جانے والے معمول کے درجہ حرارت  سے کافی  کم رہے گا۔

کرسمس کے موقع پر آنے والے ایک طوفان سے امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری بھی ہوئی ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید سرد موسم کے دوران امریکہ کے بیشتر حصوں میں درجہء حرارت نقطۂ انجماد سے کہیں نیچے رہنے اور خطرناک حد تک سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے  شمالی ڈکوٹا اور وسکونسن کی پوری ریاستوں اور جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا، آئیووا، مشی گن اور انڈیانا کے بیشتر مقامات پر شدید سردی کا امکان   ظاہر کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں