سویوزMS-07  کو تین خلاء بازوں کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا گیا

سویوزMS-07 رواں سال میں خلاء میں بھیجی جانے والی چوتھی اور آخری خلائی گاڑی ہے  جو خلاء میں مختلف تجربات کرے گی

870512
سویوزMS-07  کو تین خلاء بازوں کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا گیا
Shkaplerov,Tingle,Kanai.jpg

خلائی گاڑی سویوزMS-07  کو عملے کے 3 افراد کے ساتھ قزاقستان کی بائے کونر خلائی بیس سے خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

سویوزMS-07 رواں سال میں خلاء میں بھیجی جانے والی چوتھی اور آخری خلائی گاڑی ہے  جو خلاء میں مختلف تجربات کرے گی ۔

روسی خلاباز آنتن شکاپلیروف، امریکی خلاء باز سکاٹ ٹنگل اور جاپانی خلاء باز نورشگی کانائی  پر مشتمل 3 خلابازوں کے ساتھ سویوزMS-07  کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بھیجا گیا ہے۔

توقع ہے کہ تینوں خلاء باز 122 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں  رہیں گے اور ماہِ اپریل میں دنیا میں واپس لوٹیں گے۔



متعللقہ خبریں