" ٹیسلا" نے دنیا کی سب سے بڑی بیٹری تیار کرلی

معروف امریکی کمپنی ’’ٹیسلا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیلئے دنیا کی سب سے بڑی 100 میگاواٹ کی بیٹری 100 دن میں بنا کر دینے کے قریب پہنچ چکی ہے

853571
" ٹیسلا" نے دنیا کی سب سے بڑی  بیٹری تیار کرلی

گاڑیاں، بیٹریاں اور سولر پینل بنانے والی  حتی  راکٹ کے ذریعے خلا میں آمد و رفت کا طریقہ ایجاد کرنے والی معروف امریکی کمپنی ’’ٹیسلا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیلئے دنیا کی سب سے بڑی 100 میگاواٹ کی بیٹری 100 دن میں بنا کر دینے کے قریب پہنچ چکی ہے ۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت مطلوبہ مہلت  تک کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں بیٹری کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

یہ بیٹری دنیا میں اِس وقت دستیاب کسی بھی بیٹری کے مقابلے میں تین گنا بڑی  ہے ۔

خبر کے مطابق، جنوبی آسٹریلیا کو پاور سپلائی کیلئے بنائی جانے والی اس بیٹری کی پاور مینجمنٹ کیلئے گرڈ کا معاہدہ  گزشتہ جمعے کو طے پایا۔

ایک سو میگاواٹ کی لیتھئیم  بیٹری جنوبی آسٹریلیا کے شہر جیمز ٹاون میں بنائی جائے گی اور اسےبنانے کیلئے ٹیسلا نے نیون کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں