شعبہ صحت میں پاک۔ترک تعاون جاری رہے گا: وزیر اعلی پنجاب
پاک میڈیکا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے.
موٹر سائیکل پر ایمبولینس سروس کا جلد آغاز کررہے ہیں.
تنگ گلیوں اور بازاروں میں اس سروس سے مریضوں کو طبی خدمات فراہم ہوسکیں گی.
پاکستان اور ترکی کے تعاون سے قائم پاک میڈیکا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاندار نمائش کے انعقاد پر خوشی ہے۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان شعبہ صحت میں بے مثال تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔
نمائش کے انعقاد کیلئے لاہورایوان تجارت اور دیگر اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ متعدد منصوبوں پر کام کررہا ہے۔
یہ نمائش 30 ستمبر کو ختم ہوگی ۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے