میکسیکومیں زلزلہ: ہلاک شدگان کی تعداد 96 تک جا پہنچی

میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1کی شدت سے آئے خوفناک زلزلے میں کم از کم 96افراد ہلاک ہوگئے ہیں

805450
میکسیکومیں زلزلہ: ہلاک شدگان کی  تعداد 96 تک جا پہنچی

میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1کی شدت سے آئے خوفناک زلزلے میں کم از کم 96افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

خبر کے مطابق، زلزلے کے باعث 71افراد ہلاک ہوئے ۔

  اس زلزلے کے باعث چیپا صوبے میں 15افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تباسکو صوبے میں زلزلے کی وجہ سے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔

 امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق گزشتہ  ہفتے  آنے والا یہ زلزلہ میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں1985میں آئے زلزلہ سے زیادہ طاقتور تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 1985میں میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں