سائبر حملہ: امریکی کمپنی کے 143 ملین صارفین کی معلومات چرالی گئیں

سائبر حملوں کا تازہ شکار   امریکی قرضوں کی رپورٹنگ پر مبنی   "ایکوی فاکس" نامی کمپنی  ہو گئی ہے جس کے تقریباً 143 ملین صارفین  کی ذاتی معلومت ہیک کرلی گئی ہیں

803249
سائبر حملہ: امریکی کمپنی کے 143 ملین صارفین کی معلومات چرالی گئیں

سائبر حملوں کا تازہ شکار   امریکی قرضوں کی رپورٹنگ پر مبنی   "ایکوی فاکس" نامی کمپنی  ہو گئی ہے ۔

 بتایا گیا ہےکہ اس کمپنی  کے تقریباً 143 ملین صارفین  کی ذاتی معلومت ہیک کرلی گئی ہیں۔

 ان معلومات میں  صارفین کے نام،اُن کے سماجی تحفظ    سے وابستہ کوائف ،تاریخ پیدائش اور ڈرائیونگ لائسنس  وغیرہ شامل ہیں۔

 اس سائبر حملے کے بعد کمپنی کے نیو یارک  اسٹاک ایکسچینج میں  موجود  حصص تیزی سے گر گئے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  143 ملین افراد کی خفیہ معلومات پر سائبر حملہ    اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارا  نظام حفاظتی لحاظ سے ناقص اور مسائل سے دو چار ہے ۔



متعللقہ خبریں