نائیجیریا میں پراسرار وبا پھیل گئی:50 افراد 3 ہفتوں میں ہلاک
نائیجیریا میں حالیہ 3 ہفتوں کے دوران ایک نا معلوم مرض کے شکار 50 افراد ہلاک ہو گئے
792353
![نائیجیریا میں پراسرار وبا پھیل گئی:50 افراد 3 ہفتوں میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7ce7/5e16/041b/571bffe746141.jpg?time=1719138225)
نائیجیریا میں حالیہ 3 ہفتوں کے دوران ایک نا معلوم مرض کے شکار 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کے مطابق ، ملک کے مغرب میں واقع یاغبہ نامی علاقے کے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ
3 ہفتوں کے دوران 50 افراد ایک عجیب و غریب وبا کا شکار ہوگئے جس میں اسہال،خونی قے اور تیز بخار کی شکایات کے باعث اُن کی موت واقع ہو گئی ۔
وزیر صحت ساکا آوڈو نے کہا ہے کہ یہ وبا خطرناک ہے جس کی تشخیص فی الحال نہیں ہو سکی ہے ۔
آوڈو نے کہا کہ ہمیں اس سے قبل یہ وبا خسرے سے مشابہہ نظر آئی مگر متاثرہ افراد میں خونی قے کی شکایت پر ہمارا اندازہ غلط ثابت ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک ٹیم اس وبا کی تشخیص کےلیے روانہ کر دی ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719138225)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا