دنیا کی انسان کو فراہم کردہ سالانہ خوراک 2 اگست کو ختم ہو جائے گی

دنیا کی ایک سال میں پیدا کی جاسکنے والی خوراک کے وسائل کے مکمل طور پر استعمال ہونے کے بعد انسانیت ایک طرح سے قرضے کے ساتھ زندگی کو جاری رکھے گی

781514
دنیا کی انسان کو فراہم کردہ سالانہ خوراک 2 اگست کو ختم ہو جائے گی

دنیا میں ایک سال میں پیدا کی جانے والی تمام نباتاتی اور حیواناتی غذائی مصنوعات اور آبی وسائل کل یعنی 2 اگست سے استعمال کئے جا چکے ہوں گے۔

دنیا کی ایک سال میں پیدا کی جاسکنے والی خوراک کے وسائل کے مکمل طور پر استعمال ہونے کے بعد انسانیت ایک طرح سے قرضے کے ساتھ زندگی کو جاری رکھے گی۔

اس سے قبل کے سالوں میں پیدا کی جانے والی تمام خوراک ماہِ اکتوبر میں ختم ہوتی تھی لیکن جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے   یہ واقعہ    جلد پیش آ رہا ہے جس کی وجہ سے خوراک کے وسائل  بتدریج حتمی شکل میں ختم ہو رہے ہیں۔

کرّہ ارضی پر ایک سال میں پیدا کئے جانے والے خوراک کے وسائل  1970 کے سالوں سے ہر سال وقت سے پہلے ختم ہو رہے ہیں۔

گلوبل فُٹ پرنٹ نیٹ ورک سول سوسائٹی  ہر سال خوراک کے وسائل کے خاتمے کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اپنے تجزیات کے پیش نظر سوسائٹی نے صورتحال کے تشویشناک ہونے کی وارننگ دی ہے۔

سول سوسائٹی کے مطابق رواں سال  میں انسان،  دنیا کی طرف سے انسان کو فراہم کئے جانے والے وسائل  کا 1.7  گنا استعمال کر لیں گے اور اگر اسی شکل میں جاری رہا تو سال 2050 میں استعمال کرنے  کے لئے حیاتی وسائل فراہم کرنے والی  کسی دوسری دنیا کی ضرورت پڑے گی۔

دنیا کی ایک سال میں فراہم کی جا سکنے والی خوراک سال 1970 میں سال ختم ہونے سے پہلے 23 دسمبر کو ختم ہو گئی ، 1980 میں 3 نومبر ، 1990 میں 13 اکتوبر، 2000 میں 4 اکتوبر ، 2010 میں 28 اگست، 2015 میں 13 اگست  کو ختم  ہو گئی۔



متعللقہ خبریں