سن 2025 تک بیشتر جوہری تنصیبات بند ہوجائیں گی:حکومت فرانس

فرانس کا 2025 تک 17 ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ بجلی بنانے کے کام میں ایٹمی طاقت کا استعمال کم کرنا چاہتا ہے

768632
سن 2025 تک  بیشتر جوہری تنصیبات بند ہوجائیں گی:حکومت فرانس

فرانس کا 2025 تک 17 ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ بجلی بنانے کے کام میں ایٹمی طاقت کا استعمال کم کرنا چاہتا ہے ۔

 یہ بات ماحولیات کے وزیر نکولس ہولوٹ نے کہی ہے ۔

وزیر ہولوٹ نے نئے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کے فیصلے کا حوالہ دیا کہ وہ فرانس کی بجلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں   جوہری  توانائی کا استعمال 75 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد لانے پر گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا  رہیں گے ۔

ہولوٹ نے کہا کہ اس  ہدف کے حصول کےلیے  یہ ضروری ہے کہ ہمیں چند تنصیبات بند کرنا ہونگی ۔

 



متعللقہ خبریں