اورُچ رئیس پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش میں بحر اسود میں اتر گیا

نوّے فیصد سے زائد مقامی وسائل سے تیار شدہ سیسمک تحقیقاتی بحری جہاز اورُچ رئیس پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش میں بحر اسود میں اتر گیا

760766
اورُچ رئیس پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش میں بحر اسود میں اتر گیا

نوّے فیصد سے زائد مقامی وسائل سے تیار شدہ سیسمک تحقیقاتی بحری جہاز اورُچ رئیس پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش میں بحر اسود میں اتر گیا ہے۔

کُل 400 ملین لیرا مالیت کے حامل اس تحقیقاتی بحری جہاز کی مدد سے ایک ہزار 500 میٹر کی گہرائی میں سمندر کے پیندے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

جہاز کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے ساتھ زیر آب کاروائیوں کو زمین سے جاری رکھنے کے دائرہ کار میں کانٹی نینٹل   شیلف جیسی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل  تحقیقات کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

جہاز کی لمبائی 86 اور چوڑائی 22 میٹر ہے اور یہ ایندھن ، پانی اور خوراک کے ذخیرے کے ساتھ کُل 35 دن تک سمندر میں رہنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جہاز کی اقتصادی عمر 30 سال ہے اور اس پر 28 محققین ، 27 جہاز کے عملے  کے سمیت کُل 55 افراد فرائض ادا کر رہے ہیں۔

جہاز میں مختلف زاویوں سے فعال 35 کیمرے موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں