گلوبل سائبر حملے، بیسیوں ممالک میں 75 ہزار سے زائد کمپیوٹر متاثر

سائبر حملوں میں روسی بینک ، برطانوی ہسپتال اور یورپی آٹو موبیل  فیکٹریوں سمیت متعدد مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ فرانسیسی پولیس

731892
گلوبل سائبر حملے، بیسیوں ممالک میں 75 ہزار سے زائد کمپیوٹر متاثر

فرانس کی پولیس نے کہا ہے کہ گلوبل سائبر حملے کی وجہ سے بیسیوں ممالک میں 75 ہزار سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔

فرانسیسی پولیس  کے حکام کی طرف سے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان کے مطابق سائبر حملوں میں روسی بینک ، برطانوی ہسپتال اور یورپی آٹو موبیل  فیکٹریوں سمیت متعدد مقامات متاثر ہوئے ہیں۔

فرانسیسی پولیس کے سائبر جرائم کے خلاف جدوجہد کے نائب سربراہ ویلری مالدونادو نے کہا ہے کہ اس وقت تک 75 ہزار کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں تاہم آنے والے دنوں میں اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ "Wannacray " کے نام سے کیا گیا یہ  سائبر حملہ امریکہ کی قومی سکیورٹی  ایجنسی ناسا سے چرائے گئے سوفٹ وئیر  سے استفادہ کر کے کیا گیا ہے۔

حملے کے دوران کمپیوٹر کو دوبارہ سے چلانے کے لئے 300 سے 600 امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں