ترکی: مقامی میزائل کو پہلی دفعہ نمائش کیا جائے گا

دفاعی کمپنی راکٹ سان ROKETSAN کا مقامی میزائل KAAN اور اس کا اسلحہ سسٹم پہلی دفعہ 13 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت کے میلے میں نمائش کیا جائے گا

721056
ترکی: مقامی میزائل کو پہلی دفعہ نمائش کیا جائے گا

ترکی کے قومی میزائل اور راکٹ پروگرام  کی قیادت کرنے والی دفاعی کمپنی راکٹ سان ROKETSAN کا مقامی میزائل KAAN اور اس کا اسلحہ سسٹم پہلی دفعہ 13 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت کے میلے میں نمائش کیا جائے گا۔

13 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت کے میلے میں ترکی کی دفاعی صنعت کی جدید مصنوعات پہلی دفعہ نمائش کی جائیں گی اور ان میں سب سے بڑا سرپرائز راکٹ سان کی طرف سے ہو گا۔

راکٹ سان 9 سے 12 مئی کو TUYAP میلے اور کنوینشن سینٹر میں متوقع میلے میں KAAN میزائل کو متعارف کروائے گی۔

راکٹ سان کے تیار کردہ  میزائل KAAN کا قطر 610 ملی میٹر ہے، میزائل رات اور دن میں اور ہر طرح کے موسمی حالات میں بلندی  والی اہداف کو  ترجیحاً موئثر شکل میں نشانہ بنا سکتا ہے۔

طویل مسافت اور بھاری فائرنگ صلاحیت کے ساتھ جارحانہ قابلیت کا حامل KAAN اسلحہ سسٹم امن کے لئے کئے گئے آپریشنوں سے لے کر جارحانہ تصادم تک وسیع شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں